حیدرآباد

جامعہ نظامیہ میں 12فروری کو جلسہ ختم بخاری شریف

مولانا مفتی حافظ سید ضیا الدین نقشبندی شیخ الفقہ و مفتی جامعہ نظامیہ ختم بخاری کے موقع پر پڑھی جانے والی مستجاب و مقبول دعائے ختم بخاری پڑھیں گے۔ طلبہ جماعت فاضل سوم قرات، نعت اور اناشید پڑھیں گے۔

حیدرآباد: جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں بخاری شریف کی آخر ی حدیث کا درس اتوار 12 فبروری کو ء دس بجے دن مقرر ہے۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ صدارت کریں گے اور بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے۔

متعلقہ خبریں
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
مدرسہ انوارسیفی میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد عطائے خلعت و دستاربندی
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری

مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ شیخ الادب و نائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ خیر مقدم کریں گے۔ مولانا مفتی حافظ محمد صغیر احمد نقشبندی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ تذکرہ امام بخاریؒ بیان کریں گے۔

مولانا مفتی حافظ سید ضیا الدین نقشبندی شیخ الفقہ و مفتی جامعہ نظامیہ ختم بخاری کے موقع پر پڑھی جانے والی مستجاب و مقبول دعائے ختم بخاری پڑھیں گے۔طلبہ جماعت فاضل سوم قرات، نعت اور اناشید پڑھیں گے۔ جلسہ میں حسب روایت جامعہ نظامیہ کے فارغین‘ علماء کرام اور مشائخ عظام شرکت کریں گے۔