مہاراشٹرا

ممبئی: انجمن اسلام الانا ہائی اسکول کی کرکٹ ٹیم نےہیرش شیلڈ فائنل میں شاندارکامیابی

صدر انجمن اسلام ٹورنامنٹ کے دوران آئی سی سی کے برابون اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں موجودرہے،افتتاح کے موقع پر اداکار بومن ایرانی بھی شریک ہوئے۔

ممبئ: انجمن اسلام الانا انگلش ہائی اسکول نے ہرکٹ ہیرش شیلڈ فائنل میں شاندارکامیابی حاصل کی ہے اور ماڈرن انگلش اسکول چیمبورکو شکست فاش دی،اس موقع پر انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انجمن کے دیڑھ سوسال مکمل ہونے پر اس کامیابی سے خوشی دوبالا ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
کانپور ٹسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل، بنگلہ دیش 233 پر آؤٹ
لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کیا نیا ہوگا؟
اب کرکٹ میں بیلس اور اسٹمپس کی ضرورت نہیں!
منوج تیواری نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا
انگلینڈ کرکٹ میں امتیازی سلوک کی جڑیں بہت گہرائی تک موجود: رپورٹ

انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لیے ٹیسٹ کھلاڑی غلام پرکار کی خدمات حاصل کی گئی اور اسکول کے احاطہ میں پیچ کو دوبارہ تیار کیاگیا جوکہ کامیابی کا باعث بنی ہے۔

صدر انجمن اسلام ٹورنامنٹ کے دوران آئی سی سی کے برابون اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں موجودرہے،افتتاح کے موقع پر اداکار بومن ایرانی بھی شریک ہوئے۔

صدر ظہیر قاضی بھی کالج میں کرکٹر تھے اور انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،آج ماڈرن اسکول کو شکست دی اس سے قبل پہلی اننگز میں انجمن اسلام نے 267 رنز بنائے تھے اور حریف ٹیم کو 264 رنوں پرآل آوٹ کردیا۔

آج کے میچ میں کامیابی میں سبھی کا ساتھ شامل ہے۔