تلنگانہ

تلنگانہ:کار کے شیشے توڑ کر دو لاکھ روپئے کی چوری کرلی گئی

کار کے شیشے توڑکر تقریبا دو لاکھ روپئے کی چوری کرلی گئی۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع جنگاوں میں پیش آئی۔

حیدرآباد: کار کے شیشے توڑکر تقریبا دو لاکھ روپئے کی چوری کرلی گئی۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع جنگاوں میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
پیپر ایکسپو 2025 – ہندوستان کی پہلی قومی پیپر نمائش، حیدرآباد میں منعقد ہوگی
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
مرحومین کی طرف سے قربانی جائز، ثواب کا ذریعہ ہے: مفتی صابر پاشاہ قادری
اللہ تعالیٰ کے ذکر سے دلوں کو اطمنان ملتا ہے،مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علما تلنگانہ کا بیان
قرآن صرف الفاظ کا ورد نہیں، روح کی غذا اور دل کی روشنی ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

ذرائع کے مطابق یہ کار بینک کے قریب ٹہرائی گئی تھی۔پرتاب ریڈی نامی شخص نے آئی سی آئی سی آئی بینک سے دو لاکھ روپئے نکالے اوربعد ازاں پنجاب نیشنل بینک کے قریب کار کو ٹہرایااوربینک کے اندرداخل ہوا۔

اسی دوران ایک شخص نے کار کے قریب پہنچ کر اس کے شیشے کوتوڑدیا اور رقم کی چوری کرلی۔رقم کی چوری کی یہ واردات وہاں قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی۔

پرتاب جب واپس آیا تو اس کو اس واردات کاعلم ہوا۔

اس نے فوری طورپر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کرصورتحال کا جائزہ لیا اور قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ کے فوٹیج کا تجزیہ کرتے ہوئے چور کی تلاش شروع کردی۔