شمالی بھارت
لکھنؤ میں خاتون اور بیٹے پر دو افراد نے ایسڈ ڈال دیا
دو افراد جوکہ موٹر سائیکل پر سوار تھے‘ایک خاتون اور اس کے 16سالہ لڑکے پر ایسڈ ڈال دیا۔ یہ واقعہ شہر کے وکرم گھنڈ III علاقے میں پیش آیا۔

لکھنؤ: دو افراد جوکہ موٹر سائیکل پر سوار تھے‘ایک خاتون اور اس کے 16سالہ لڑکے پر ایسڈ ڈال دیا۔ یہ واقعہ شہر کے وکرم گھنڈ III علاقے میں پیش آیا۔
پولیس نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ ہفتہ کو رات 10:30بجے اس واقعہ کی اطلاع ملی اور گومٹی نگر پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔
وکاس ورما اور اس کی والدہ انیتا ورما (40)پر دو افراد نے حملہ کیا اور ایسڈ پھینک کر راہ فرار اختیار کرلی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔
اسسٹنٹ کمشنر پولیس وریندر وکرم نے کہا کہ خاتون اور اس کے بیٹے کو پہلے رام منوہر لوہیا ہاسپٹل لیجایا گیا‘ یہاں سے انہیں سیول ہاسپٹل کو رجوع کردیا گیا۔
حملہ کرنے کی محرکات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ حملہ کرنے والوں کا پتہ لگانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کا مشاہدہ کیا جارہاہے۔