جرائم و حادثات

تلنگانہ:سڑک حادثہ میں بہار کے دو افراد ہلاک

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
اویسی کا دوٹوک بیان: پاکستان دہشت گردی کی آڑ میں انسانیت کا دشمن

یہ حادثہ کل شب ضلع کے اینولا علاقہ میں تیز رفتار بے قابو کار نے بائیک کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر لیا اورجانچ شروع کردی۔

بہار سے تعلق رکھنے والے مہلوکین یہاں روزگار کیلئے آئے تھے۔ اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ مہلوکین کا تعلق بہار کے کس علاقہ سے تھا۔