تلنگانہ

نظام آباد میں جلسہ کے انتظامات کا ایٹالہ راجندر نے جائزہ لیا

ای راجندر نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کے ساتھ وزیر اعظم مودی کے 3 اکتوبر کو ضلع نظام آباد میں ہونے والے جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔راجندر نے مودی کے دورہ تلنگانہ پر وزیر تارک راما راو کے تبصروں پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر و بی جے پی کے رکن اسمبلی ای راجندر نے کہا ہے کہ عوا م وزیراعلی چندرشیکھرراو کی جانب سے عوام کو دھوکہ دینے کی کوششوں کو ایک بار پھر مسترد کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
رکن اسمبلی گوشہ محل راجہ سنگھ سے ای راجندر کی ملاقات
تلنگانہ بی جے پی قائدین میں اختلافات دوبارہ آشکار
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

ای راجندر نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کے ساتھ وزیر اعظم مودی کے 3 اکتوبر کو ضلع نظام آباد میں ہونے والے جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔راجندر نے مودی کے دورہ تلنگانہ پر وزیر تارک راما راو کے تبصروں پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مودی کے جلسہ میں ایک لاکھ افراد کی شرکت کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے چندرشیکھرراوزیرقیادت حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہاکہ گرام پنچایت کے کام،مہیلاسنگم کے کاموں،شمشان گھاٹ کے کاموں کیلئے ہرپیسہ مرکز کی جانب سے آرہا ہے۔تاہم وزیراعلی یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ یہ کام کروارہے ہیں۔وزیراعلی جھوٹی باتیں کہہ رہے ہیں۔