حیدرآباد

حیدرآباد میں گرمی کی لہر میں اضافہ

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا کہ امکان ہے کہ دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ درجہ حرارت 36ڈگری سلسیس درج کیاجائے گا۔رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر گرمی کی لہر میں اضافہ ہواو ہے جہاں ریاستی دارالحکومت کے علاوہ کئی اضلاع میں درجہ حرارت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری

دو دن پہلے شہر اور اضلاع میں اچانک بے موسم بارش ہوئی تھی جس کے بعد شہریوں نے گرمی سے راحت محسو س کی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر شدیدگرمی ہورہی ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا کہ امکان ہے کہ دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ درجہ حرارت 36ڈگری سلسیس درج کیاجائے گا۔رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج کیاگیا ہے۔کئی علاقوں میں رات کا درجہ حرارت 23ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے۔