دہلیسوشیل میڈیا

راہول گاندھی کا بطور راون پوسٹر شیئر

قدیم سیاسی جماعت کے سابق صدر راہول گاندھی کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں راون کے طورپر پیش کرنے پر کانگریس اور بی جے پی نے آج ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے۔

نئی دہلی: قدیم سیاسی جماعت کے سابق صدر راہول گاندھی کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں راون کے طورپر پیش کرنے پر کانگریس اور بی جے پی نے آج ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

بی جے پی نے جمعرات کی صبح اپنی سرکاری ایکس ہینڈل پر راہول گاندھی کا بطور راون ایک پوسٹر شیئر کیا اور کہا کہ نئے دور کا راون یہاں ہے۔ وہ برا ہے اور دھرم کا اور رام کا مخالف ہے۔ اس کا مقصد بھارت کو تباہ کرنا ہے۔

بی جے پی نے راہول گاندھی کا 10 سروں والا پوسٹر بھی منسلک کیا۔ بی جے پی آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ امیت مالویہ نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اس پوسٹ کو شیئر کیا۔

کانگریس قائد عمران پرتاپ گڑھی نے بی جے پی پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ کیرالا کے وائیناڈ کے رکن لوک سبھا کی بڑھتی مقبولیت سے وہ لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔

پرتاپ گڑھی نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹرس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2024کے لوک سبھا انتخابات میں اپنی شکست کا احساس کرتے ہوئے یہ بی جے پی کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں اور بی جے پی قائدین کا بھی یہی حال ہے۔

انڈیا بلاک کی تشکیل کے بعد سے وہ لوگ دہشت کے عالم میں ہیں۔ راہول گاندھی کو راون کہنا ان کی مایوسی کا عکاس ہے۔ ملک کے عوام جانتے ہیں کہ راہول گاندھی کیا ہیں۔ وہ عوام کے درد کو سمجھتے ہیں۔