دہلی
مودی کو اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ دینا چاہئے: کانگریس
کانگریس لیڈر نے کہا، 'وہ دکھاوا کرتے تھے کہ وہ بے مثال ہیں۔ اب ثابت ہو گیا ہے کہ سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم سابق وزیر اعظم ہونے جا رہے ہیں۔

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات کی بنیاد پر کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے کانگریس کے میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ جے رام رمیش نے منگل کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مسٹر مودی کو حکمراں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی کارکردگی کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے اور وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہئے۔
کانگریس لیڈر نے کہا، ‘وہ دکھاوا کرتے تھے کہ وہ بے مثال ہیں۔ اب ثابت ہو گیا ہے کہ سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم سابق وزیر اعظم ہونے جا رہے ہیں۔
اخلاقی ذمہ داری لیں اور استعفیٰ دیں۔ یہ اس الیکشن کا پیغام ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے رجحانات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کو 243 سیٹوں پر برتری حاصل ہے اور کانگریس کو 94 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔