جرائم و حادثات

لاری الٹ گئی، ڈرائیور کیبن میں دوگھنٹے پھنسا رہا،حیدرآباد

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ حمایت ساگر روڈ پر ایک لاری الٹ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ حمایت ساگر روڈ پر ایک لاری الٹ گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

اس لاری میں ریت کا لوڈ لے جایاجارہا تھا کہ اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری الٹ گئی جس کے نتیجہ میں لاری ڈرائیور کیبن میں بُری طرح پھنس گیا۔

اس حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ایمرجنسی سرویسس وہاں پہنچے جنہوں نے راحت کام کاآغازکردیا۔

اس حادثہ میں لاری کا ڈرائیور کیبن میں تقریبا دو گھنٹے تک پھنسا رہا جس کو کافی جدوجہد کے بعد کیبن سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

اس زخمی ڈرائیور کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ذریعہ
یواین آئی