سوشیل میڈیا

برطانیہ میں نوزائیدہ مسلم بچوں کے ناموں میں محمد سرِ فہرست:سروے

سروے کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ ہر 100 میں سے 24 بچوں کے نام کے ساتھ محمد لگایا گیا جب کہ دیگر ناموں میں علی، احمد، عبداللہ، موسیٰ، عمر اور حمزہ شامل ہیں۔

لندن: برطانیہ میں ہونے والے ایک سروے میں نوزائیدہ بچوں کے نام رکھنے میں سب سے مقبول نام محمد سامنے آیا ہے۔ برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال کیے گئے سروے میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ میں مسلمان گھرانوں میں نومولودوں کا نام محمد رکھنے کا رحجان کسی بھی دوسرے نام کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں
ہتک عزت کیس، چیف منسٹر کو 2ضمانتیں پیش کرنے کا حکم
کمال مولامسجد۔ بھوج شالہ سروے پرمسلم تنظیم کا اعتراض
برطانیہ کے بادشاہ چارلس بیمار اسپتال میں داخل کیا جائے گا
آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے
بہار میں معاشی اور ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کا آغاز

سروے کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ ہر 100 میں سے 24 بچوں کے نام کے ساتھ محمد لگایا گیا جب کہ دیگر ناموں میں علی، احمد، عبداللہ، موسیٰ، عمر اور حمزہ شامل ہیں۔ لڑکیوں کے لیے سب سے زیادہ نام فاطمہ، مریم، عائشہ اور زہرہ رکھے گئے۔اس سال لیلیٰ نام بھی والدین میں کافی مقبول رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے برطانیہ میں محمد نام مقبولیت میں سرفہرست رہا ہے اور زیادہ تر والدین اپنے بچوں کے ناموں کے ساتھ محمد لگانا لازمی سمجھتے ہیں۔