دہلی

منی پور کے واقعہ نے پوری قوم کی آتما کو ہلا کر رکھ دیا: کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ منی پور کے واقعہ نے پورے ملک کے لوگوں کی آتما کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ منی پور کے واقعہ نے پورے ملک کے لوگوں کی آتما کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
منی پور میں 4 ماہ کے تشدد میں 175ہلاکتیں، 32 افراد لاپتہ
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

یہاں تیاگ راج اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے جمعرات کو کہا کہ منی پور کے اندر گزشتہ چند مہینوں سے جس طرح کی صورتحال ہے وہ تشویشناک ہے۔

مرکزی حکومت بالخصوص وزیر اعظم نے اس پر کبھی کچھ نہیں بولا، یہ بھی بہت سنگین معاملہ ہے۔ اس واقعہ کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

وائرل ویڈیو کے بارے میں مسٹر کیجریوال نے کہا کہ یہ صاف نظر آرہا ہے کہ دو بہنوں کی برہنہ پریڈ کی گئی۔ ان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔

اس ویڈیو نے پورے ملک کی آتما کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ ویڈیوز حالیہ نہیں بلکہ ڈھائی ماہ پرانی ہیں۔

وہاں کی ریاستی حکومت نے ڈھائی ماہ میں کچھ نہیں کیا۔ یہ انتہائی شرمناک اور مجرمانہ معاملہ بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں بڑے دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ منی پور حکومت اور مرکزی حکومت اس کے لئے ذمہ دار ہے۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ جب بھی ملک میں ایسے واقعات ہوتے ہیں تو وزیراعظم خاموش رہتے ہیں۔ یہ کمزور لیڈر کی نشانی ہے۔

جب کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو ایک کمزور لیڈر خاموشی سے اپنے کمرے میں بیٹھ جاتا ہے۔ جب کہ جب کوئی مشکل پیش آتی ہے تو دلیر لیڈر سامنے آتا ہے۔