انٹرٹینمنٹ

ڈنکی کی شوٹنگ کیلئے شاہ رخ خان کشمیر پہنچے

شاہ رخ خان کئی سالوں کے بعد یہاں اپنی کسی فلم کی شوٹنگ کے لئے پہنچے ہیں۔ شاہ رخ خان کا ایک ویڈیو انٹر نٹ پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ کافی سیکیورٹی کے درمیان نظر آ رہے ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کے لئے کشمیر پہنچ گئے ہیں۔ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں ڈنکی کی شوٹنگ کے لئے شاہ رخ خان کشمیر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ورون دھون اور جانہوی کپور کی فلم بوال کا ٹریلر ریلیز
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
سارہ علی خان نے ’ اے وطن میرے وطن‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی

شاہ رخ خان کئی سالوں کے بعد یہاں اپنی کسی فلم کی شوٹنگ کے لئے پہنچے ہیں۔ شاہ رخ خان کا ایک ویڈیو انٹرنٹ پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ کافی سیکیورٹی کے درمیان نظر آ رہے ہیں۔

کالے آؤٹ فٹ میں شاہ رخ خان اپنے گلے میں ایک سفید شال پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کی ٹیم کا ایک ممبر اپنے ہاتھ میں ایک بڑا گلدستہ لئے نظر آ رہا ہے،

وہیں دوسرے ویڈیو میں شاہ رخ خان کو اپنی کار سے باہر نکلتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کشمیر میں ’ڈنکی ‘ کے ایک گانے کے سیکوینس کی شوٹنگ کریں گے۔