دہلی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی موقف پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ
سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے اقلیتی موقف پر اپنا فیصلہ محفوظ کردیا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے اقلیتی موقف پر اپنا فیصلہ محفوظ کردیا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی زیرصدارت 7 رکنی بنچ نے زائداز 8 دن تک دونوں فریق کے دلائل کی سماعت کی تھی۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی موقف کا مسئلہ گزشتہ کئی دہائیوں سے قانونی جال میں اُلجھا ہوا ہے۔