تلنگانہ

تلنگانہ: حضور آباد ٹاون کے امبیڈکر اسکوائر پر بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ

تلنگانہ کے کریم نگرضلع کے حضورآبادٹاون کے امبیڈکر اسکوائر پر بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگرضلع کے حضورآبادٹاون کے امبیڈکر اسکوائر پر بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری

مقامی افراد کے مطابق اس واقعہ میں 20دکانات کے ساتھ ساتھ کیلے کی بنڈیاں بھی جل کرخاکستر ہوگئیں۔آگ کے شعلے کافی بلند نظرآرہے تھے۔

مقامی افراد کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپایا۔تاجروں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے سبب ان کا روزگاربُری طرح متاثرہوا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کو معاوضہ اداکیاجائے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

اس واقعہ میں کسی کے جھلنسے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرور ہوا ہے۔