حیدرآباد
بی جے پی نے ہائیڈرا ادارہ کی سرگرمیوں میں اضافہ کا مطالبہ کردیا
ضلع کے حسن آباد میں بی جے پی کی جانب سے اس خصوص میں ایک فلکسی لگایاگیا جس میں تلگوزبان میں لکھاگیا کہ تالابوں کے تحفظ کے لئے اس ادارہ کے اقدامات کا وہ استقبال کرتے ہیں۔

حیدرآباد: تالابوں اور جھیلوں کے ایف ٹی ایل علاقوں وبفرزون کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان پر تعمیر کردہ غیرمجازعمارتوں کو برخواست کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے تشکیل دیئے گئے حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس ایسیٹ مانیٹرنگ اینڈپروٹکشن ایجنسی(ہائیڈرا)کے قیام کا استقبال کرتے ہوئے سدی پیٹ ضلع بی جے پی کی جانب سے اس کی سرگرمیوں کی توسیع کا مطالبہ کیاگیا۔
ضلع کے حسن آباد میں بی جے پی کی جانب سے اس خصوص میں ایک فلکسی لگایاگیا جس میں تلگوزبان میں لکھاگیا کہ تالابوں کے تحفظ کے لئے اس ادارہ کے اقدامات کا وہ استقبال کرتے ہیں۔
ساتھ ہی تالابوں کے تحفظ اورغیر مجازتعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے کی سرگرمیوں کی تمام پارٹیوں کی جانب سے تائید کرنے کی خواہش کی گئی۔