حیدرآباد

ملک انتہائی نازک حالات سے دوچار، نرملاسیتارامن کے شوہر کا ادعا

سوماجی گوڑہ پریس کلب میں میڈیا ایجوکیشن فاؤنڈیشن انڈیا کی جانب سے منعقدہ سمینار بعنوان بحران کی نذر جمہوریت۔ایک جائزہ سے خطاب کرتے ہوئے پربھاکر نے کہاکہ مرکزی حکومت صرف ایک طبقہ کی نمائندہ بن گئی ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر فینانس نرملاسیتارمن کے شوہر پرکالاپربھاکر نے کہاکہ ملک انتہائی نازک حالات سے دوچار ہے۔ آزادی کے بعد موجودہ حکومت میں بے روزگاری‘مہنگائی سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
اقلیتوں کے بجٹ میں 38 فیصد تخفیف کی شدید مذمت: محمد علی شبیر
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

 ملک معاشی اورسیاسی بحران سے گزررہاہے۔ آج سوماجی گوڑہ پریس کلب میں میڈیا ایجوکیشن فاؤنڈیشن انڈیا کی جانب سے منعقدہ سمینار بعنوان بحران کی نذر جمہوریت۔ایک جائزہ سے خطاب کرتے ہوئے پربھاکر نے کہاکہ مرکزی حکومت صرف ایک طبقہ کی نمائندہ بن گئی ہے۔

مرکزی کابینہ اور اترپردیش اسمبلی میں بی جے پی سے ایک بھی مسلم نمائندہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی میں جن افراد کا دوردور تک تعلق نہیں تھا ان کو حب اطوطن اورقوم پرست کے طورپرابھارا جارہا ہے۔

ملک کی معاشی صورتحال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے پربھاکر نے کہاکہ اگر بروقت مناسب اقدامات نہیں کئے گئے توبحران مزید شدت اختیار کرلئے گا۔ اس موقع پر ڈی امر‘آروی راما راؤ‘وائی ترینور ریڈی‘ راحت علی ودیگر موجودتھے۔