شمالی بھارت
اعظم خان کو نمونیہ‘ دواخانے میں شریک کیا گیا
اعظم خاں شش میں انفیکشن کی وجہ سے انٹنسیو کیر یونٹ میں ہے۔ انتہائی طبی نگہداشت کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے اور ان پر نگرانی رکھی جارہی ہے ان کی حالت مستحکم اور قابو میں ہے۔
لکھنو: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر رکن اسمبلی و سابق وزیر اعظم خاں کو نمونیہ اور سانس میں تنگی کی شکایت پرمیدانتا ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ میدانتا ہاسپٹل کی جانب سے جاری کردہ ایک بلٹن کے بموجب سینئر لیڈر کو چہارشنبہ کی شب داخل کیا گیا۔
بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے دن تمام ٹسٹ کیئے گئے اور 74 سالہ اعظم خاں شش میں انفیکشن کی وجہ سے انٹنسیو کیر یونٹ میں ہے۔ انتہائی طبی نگہداشت کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے اور ان پر نگرانی رکھی جارہی ہے ان کی حالت مستحکم اور قابو میں ہے۔