اندو ر میں بائیک ٹیکسی خدمات پر امتناع
اندور ٹرانسپورٹ محکمہ نے مدھیہ پردیش کے بڑے شہر میں بائیک ٹیکسی کی خدمات پر امتناع عائد کردیا ہے۔ اِس کا کہنا ہے کہ حفاظت اور باقاعدگی میں تشویش کے باعث ایسا کیا گیا ہے۔

اندور: اندور ٹرانسپورٹ محکمہ نے مدھیہ پردیش کے بڑے شہر میں بائیک ٹیکسی کی خدمات پر امتناع عائد کردیا ہے۔ اِس کا کہنا ہے کہ حفاظت اور باقاعدگی میں تشویش کے باعث ایسا کیا گیا ہے۔
ایک عہدیدار نے جمعرات کو یہ بات کہی جس کی وجہ سے تقریباً ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کو شہر میں مسدود ہوجانا پڑا۔ بائیک ٹیکسیوں کے تعلق سے مختلف شکایات کی تحقیقات کے بعد ہمیں یہ پتہ چلا ہے کہ اُس کے ذریعہ سفر کرنا محفوظ نہیں ہے۔ علاقائی ٹرانسپورٹ آفیسر جتیندر ا رگھونشی نے یہ بات کہی۔
یہ خدمات ایک ایپ کے ذریعہ خانگی کمپنیوں کے لئے چلانے کے لئے مہیا کی گئی۔ اب یہ مناسب تفصیلات اپنی گاڑیوں اور ڈرائیورس کے بارے میں محکمہ کو نہیں دے رہے ہیں جس سے باقاعدگی کے لئے کئی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اولا، ریپیڈو اور دیگر ایپ پر مبنی کمپنیاں ایک ہزار سے زائد بائیک ٹیکسیاں چلا رہی ہیں۔
اگر کوئی شہر میں اپنی گاڑی یا بائیک ٹیکسی کے طور پر چلائے تو اُس کو ضبط کرلیا جائے گا اور اُس کا رجسٹریشن منسوخ کردیا جائے گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کو پتہ چلا ہے کہ دیگر ریاستوں میں درج رجسٹر گاڑیاں بھی اندور میں بائیک ٹیکسی کے طور پر استعمال ہورہی ہیں۔
یہاں تک کہ خانگی ٹو وہیلرس کو بھی تجارتی مقاصد کے لئے بحیثیت ٹیکسی استعمال کیا جارہا ہے، عہدیدارنے بتایا کہ اِن بے قاعدگیوں کی موجودگی کا پتہ چلانے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے بائیک ٹیکسی ڈرائیورس پر جرمانے عائد کئے اور نوٹسیں بھی متعلقہ کمپنیوں کو بھی جاری کئے ہیں لیکن انہوں نے اپنے عمل کو برقرار رکھا ہے۔