دہلی

اُناؤ عصمت ریزی کیس، بی جے پی رکن اسمبلی سینگر کو عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن اترپردیش کے سابق بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو بیٹی کی شادی کے مدنظر عبوری ضمانت منظور کی۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن اترپردیش کے سابق بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو بیٹی کی شادی کے مدنظر عبوری ضمانت منظور کی۔

متعلقہ خبریں
سابق بی جے پی رکن اسمبلی سینگر کو عبوری ضمانت منظور

سینگر کو 2017 میں اُناؤ میں ایک کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کے کیس میں عمرقید ہوئی ہے۔

جسٹس مکتا گپتا کی بنچ نے تاہم تشویش ظاہر کی کہ سینگر کی بیٹی کی شادی کی تقاریب کا شیڈول کافی طویل ہے جبکہ تقاریب چند دن میں مکمل ہوسکتی ہیں۔

سینگر کے وکیل نے کہا کہ تاریخیں‘ پجاری کی دی ہوئی ہیں۔ سینگر نے 2 ماہ کی عبری ضمانت مانگی۔

بیٹی کی شادی 8 فروری 2023کو ہونے والی ہے اور تقاریب 18 جنوری سے شروع ہوجائیں گی۔

a3w
a3w