دہلی
بیرونی عطیات کی وصولی کا الزام بے بنیاد: آلٹ نیوز
حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائٹ آلٹ نیوز نے پیر کے دن دہلی پولیس کا یہ الزام خارج کردیا کہ اس نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرونی ذرائع سے فنڈس حاصل کئے۔
نئی دہلی: حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائٹ آلٹ نیوز نے پیر کے دن دہلی پولیس کا یہ الزام خارج کردیا کہ اس نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرونی ذرائع سے فنڈس حاصل کئے۔
ویب سائٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کئی الزامات عائد کرنا اسے بند کرانے کی کوشش ہے۔
آلٹ نیوز نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ بیان میں کہا کہ بیرونی ذرائع سے فنڈس لینے کا الزام پوری طرح غلط ہے۔