بیک وقت انتخابات کیلئے مزید وقت درکار: الیکشن کمیشن
واضح رہے کہ لاکمیشن بیک وقت انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن،سرکاری محکموں اوردیگر حصہ داروں سے مشاورت کررہاہے۔
نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے لاکمیشن کوبتایاہے کہ لوک سبھا اورریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے بیک وقت انعقاد کیلئے مزید کچھ وقت درکارہوگا۔
لاکمیشن کے صدرنشین جسٹس(ریٹائرڈ) ریتوراج اوستھی نے آئی اے این ایس کوبتایاکہ لاکمیشن کے ساتھ مشاورت کے دوران الیکشن کمیشن نے2024کے لوک سبھا انتخابات سے قبل”ایک ملک‘ ایک الیکشن“ کے نفاذ کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
جسٹس اوستھی نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن نے بیک وقت انتخابات کے انعقاد کیلئے کوئی مخصوص مدت مقررنہیں کی۔
واضح رہے کہ لاکمیشن بیک وقت انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن،سرکاری محکموں اوردیگر حصہ داروں سے مشاورت کررہاہے۔
اسی دوران سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی زیرصدارت ”ایک ملک، ایک الیکشن“ کمیٹی نے23ستمبر کواپنی پہلی میٹنگ منعقدکی اوربیک وقت انتخابات کے انعقاد پر مختلف شرکاء اورسیاسی جماعتوں کی تجاویزحاصل کرنے کافیصلہ کیا۔