جامعہ نظامیہ میں جدید داخلے
جامعہ نظامیہ حیدرآباد، تلنگانہ میں تعلیمی سال 1445-46ھ کے لئے مولوی اول،عالم اول، فاضل اول،شعبہ حفظ اور جماعت اول تا ہشتم میں جدید داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

حیدرآباد: جامعہ نظامیہ حیدرآباد، تلنگانہ میں تعلیمی سال 1445-46ھ کے لئے مولوی اول،عالم اول، فاضل اول،شعبہ حفظ اور جماعت اول تا ہشتم میں جدید داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔
جماعت مولوی اول میں عربی انٹرنس یا اس کے مماثل امتحان میں کامیاب طلبہ وطالبات داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ جماعت عالم اول کے لیے جامعہ نظامیہ سے مولوی دوم کامیاب یا عربی پری ڈگری کورس یا اس کے مماثل امتحان میں کامیاب طلبہ وطالبات داخلہ لے سکتے ہیں۔
جماعت فاضل اول کے لیے جامعہ نظامیہ سے عالم دوم کامیاب یا عربیL. B.A.یاB.Aجن کی اختیاری زبان عربی ہویا اسلامک اسٹیڈیز مضمون رہا ہو، داخلہ لے سکتے ہیں۔
جماعت کامل میں وہ طلبہ وطالبات ہی داخلے کے اہل ہوں گے جو جامعہ نظامیہ سے فاضل کی تکمیل کیے ہوں۔شعبہ حفظ میں داخلہ کے لیے ناظرہ قرآن مجید اور تجوید سے واقفیت ضروری ہے۔
جماعت اول تا ہشتم کے لیے بذریعہ امتحان داخلہ عمل میں آئے گا۔داخلوں کے لیے طلبہ دفتر شعبہ تدریس جامعہ نظامیہ سے اور طالبات کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ واقع شاہ علی بنڈہ سے رجوع ہوں۔
زیر تعلیم طلبہ جلد از جلد شعبہ تدریس جامعہ نظامیہ سے رجوع ہوکر راست طورپر اپنے داخلوں کی تجدید کروالیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ایام کار میں 9تا4بجے فون 040-24576772پر ربط پیداکریں۔