تعلیم و روزگار

جماعت اسلامی ہند چارمینار کی جانب سےدو روزہ روزگار میلہ

جمعہ کو 2تا 6بجے شام اور ہفتہ کو 11تا 6بجے شام میلہ کے اوقات رہیں گے۔ ایسے طلباء و طالبات جو کمپیوٹر کے مختلف کورسیس مکمل کئے ہوں اور انگریزی میں مہارت رکھتے ہوں وہ اپنا نام رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

حیدرآباد: جماعت اسلامی ہند چارمینار کی جانب سے چلائے جا رہے الخیر کمپیوٹر سنٹر کی جانب سے کمپیوٹر میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں رہنمائی کے مقصد سے 6 اور 7 جنوری کو دوروزہ روزگار میلہ سید مودودیؒ لکچر ہال، چھتہ بازر،حیدرآباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مانو کے طلبہ کیلئے شاہین گروپ کے اشتراک سے ملک میں روزگار میلہ
جماعت اسلامی ملک پیٹ کے زیر اہتمام سیرت ایکسپو کا انعقاد: احمد بلعلہ و دیگر کا خطاب
کتاب ’’جس دن چہرے روشن ہوں گے، جناب سید عبدالباسط انور۔۔ حیات و خدمات‘‘ کا رسم اجرا

جمعہ کو 2تا 6بجے شام اور ہفتہ کو 11تا 6بجے شام میلہ کے اوقات رہیں گے۔ ایسے طلباء و طالبات جو کمپیوٹر کے مختلف کورسیس مکمل کئے ہوں اور انگریزی میں مہارت رکھتے ہوں وہ اپنا نام رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد،امیر مقامی جماعت اسلامی ہند چارمینار سے فون 9885210770 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔