سابق صدر راجا پکسے کی سرکاری رہائش گاہ سے کئی ملین روپے برآمد
سری لنکا پولیس نے کئی ملین روپے جو کہ سابق صدر سری لنکا راجا پکسے کی سرکاری رہائش گاہ سے برآمد ہوئے ہیں۔ یہ رقم ایک عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔
کولمبو: سری لنکا پولیس نے کئی ملین روپے جو کہ سابق صدر سری لنکا راجا پکسے کی سرکاری رہائش گاہ سے برآمد ہوئے ہیں۔ یہ رقم ایک عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد نے سابق صدر سری لنکا کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوکر یہ رقم برآمد کی ہے جو کہ بعد میں عدالت کے سپرد کردی گئی ہے۔ گوٹا بایا راجا پکسے عوام کے شدید احتجاج اور مظاہروں کی وجہ ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔
3 ہفتہ قبل وہ سری لنکا کے روانہ ہوگئے جس کے بعد اُن کے مینشن سے یہ رقم برآمد ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے یہ رقم برآمد کی ہے۔ حکومت کے خلاف کئی سو احتجاجی 9 / جولائی کو راجا پکسے کی رہائش گاہ میں داخل ہوگئے جو کہ وسطی کولمبو میں سخت ترین سکیوریٹی کے علاقہ میں واقع ہے۔
فورٹ علاقہ میں احتجاجی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے کسی طرح پہنچ گئے اور وہ راجا پکسے سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے لگے۔ احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ ملک کی معاشی بدحالی کے لئے راجا پکسے ذمہ دار ہیں، اِس لئے اُنہیں عہدہ پر رہنے کا حق حاصل نہیں رہا۔
عوام کی شدید برہمی اور مظاہروں کے بعد 13 / جولائی کو راجا پکسے مالدیپ کے لئے روانہ ہوئے جہاں سے وہ سنگاپور چلے گئے اور اپنا استعفیٰ کا مکتوب ای میل کردیا۔ احتجاجیوں نے 17.85 ملین سریلنکن روپے برآمد کئے ہیں جو کہ اُن کے مینشن میں پائے گئے۔
بعد میں یہ رقم پولیس کے حوالہ کردی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس انچارج کولمبو سنٹرل کرائم انویسٹی گیشن ڈیویژن نے یہ رقم فورٹ مجسٹریٹ کی عدالت کے سپرد کردی۔ اِس سلسلہ میں جمعرات کو انہوں نے احکامات جاری کئے تھے۔ یہ بات نیوفرسٹ نے بتائی جو کہ ایک آن لائن پو رٹل ہے۔
مجسٹریٹ تھلینا گاماگا نے بتایا کہ آیا کس لئے آفیسر انچارج (او آئی سی) نے 3ہفتوں تک رقم پیش کرنے میں ناکام رہے جس پر انہوں نے شک و شبہ کا اظہار کیا ہے۔ مجسٹریٹ نے یہ بھی کہا کہ عدالت کو اِس بات کا علم نہیں ہے کہ آیا یہ رقم فورٹ پولیس کو دی گئی تھی تاکہ براہ اسپیشل پولیس یونٹ عدالت میں پیش کیا جاسکے۔
مجسٹریٹ نے انسپکٹرجنرل آف پولیس کو حکم دیا کہ وہ رقم کی تاخیر سے پیش کئے جانے کے تعلق سے تحقیقات کی جائے۔ اِس سلسلہ میں عدالت کو رپورٹ بھی دی جانی چاہیے۔ اِس سلسلہ میں پولیس چیف کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ڈائرکٹر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کا تقرر عمل میں لایا جائے۔
اِس سلسلہ میں اُن کے ساتھ درکار اعانت کی جائے تاکہ تحقیقات میں کوئی پیچیدگیاں پیدا نہ ہو۔ سری لنکا میں کئی مہینوں سے معاشی اور سیاسی بحران پایا جارہا ہے۔ حکومت نے اپریل کے وسط میں دیوالیہ کا اعلان کردیا۔