حیدرآباد
سارقوں کی دو رکنی ٹولی گرفتار
بہادرپورہ کرائم پولیس ٹیم نے دو سارقوں 23 سالہ ٹھاکر اودے سنگھ اور20 سالہ سید شعیب احمد ساکن نجم نگر جو سوئمنگ کوچ ہے کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ 10گرام طلائی زیورات او ر نقد رقم1.42 لاکھ روپے برآمد کرلئے۔

حیدرآباد: بہادرپورہ کرائم پولیس ٹیم نے دو سارقوں 23 سالہ ٹھاکر اودے سنگھ اور20 سالہ سید شعیب احمد ساکن نجم نگر جو سوئمنگ کوچ ہے کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ 10گرام طلائی زیورات او ر نقد رقم1.42 لاکھ روپے برآمد کرلئے۔
ڈی سی پی ساؤتھ زون پی سائی چیتنیہ نے بتایاکہ ٹھاکراودے سنگھ جو سابق میں مختلف مجرمانہ سرگرمیوں عصمت ریزی اورچوری کے واقعات میں ملوث رہاہے اور جیل بھی جاچکا ہے۔
اس نے اپنے ساتھی شعیب کے ہمراہ بہادرپورہ کے علاقہ میں ایک مکان میں دن دھاڑے 10گرام طلائی زیورات اور 1.42 لاکھ روپے کا سرقہ کرلیا۔
اطلاع ملنے پربہادرپورہ کرائم ٹیم نے انہیں گرفتارکرکے مسروقہ اشیاء اوررقم برآمد کرلیا اورانہیں عدالت میں پیش کیا۔