ایشیاء

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہدو وزیراعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہدو وزیراعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے اور نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے 28 اکتوبر کو اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی ولی عہد جلد پاکستان آنے والے ہیں، پاکستان کی خوش حالی ان کی اپنی خوشی ہے، سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے۔