شمالی بھارت

سلمان رشدی پر حملہ کو درست نہیں کہا جاسکتا: مولانا خالد رشید فرنگی محلی

صدرنشین آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ مولانا صائم مہدی نے کہا کہ 30 برس قبل شیعہ عالم اور ایرانی رہنما آیت اللہ خمینی نے رشدی کے خلاف فتویٰ دیا تھا لہٰذا شیعہ فرقہ کے کسی بھی رکن کو اس پر اپنی رائے دینا مناسب نہیں۔

لکھنو: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ(اے آئی ایم پی ایل بی) کے سینئر رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ہفتہ کے دن کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے اور متنازعہ قلمکار سلمان رشدی پر حملہ کو درست نہیں کہا جاسکتا۔

مولانا نے کہا کہ پیغمبر اسلام ؐ نے ہمیشہ امن کا پیام دیا لہٰذا مسلمانوں کو ان کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنا چاہئے۔ صدرنشین آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ مولانا صائم مہدی نے کہا کہ 30 برس قبل شیعہ عالم اور ایرانی رہنما آیت اللہ خمینی نے رشدی کے خلاف فتویٰ دیا تھا لہٰذا شیعہ فرقہ کے کسی بھی رکن کو اس پر اپنی رائے دینا مناسب نہیں۔