بھارت
سینئر شہریوں کو ٹرین سفر میں رعایت کی بحالی زیرغور
اب رعایتی کرایہ کے لئے عمر 70 سال سے زائد ہونی چاہئے۔ قبل ازیں یہ حد عورتوں کے لئے 58 سال اور مردوں کے لئے 60 سال تھی۔
نئی دہلی: مختلف گوشوں سے تنقید جھیل رہی ریلویز‘ سینئر شہریوں کو صرف جنرل اور سلیپر کلاس میں رعایت بحال کرنے پر غور کررہی ہے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔
اب رعایتی کرایہ کے لئے عمر 70 سال سے زائد ہونی چاہئے۔ قبل ازیں یہ حد عورتوں کے لئے 58 سال اور مردوں کے لئے 60 سال تھی۔
حد عمر بڑھانے سے ریلوے کا خرچ زیادہ نہیں ہوگا۔ نان اے سی ڈبوں میں رعایت دینے کی وجہ سے بھی ریلوے فائدہ میں ہی رہے گی۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بزرگ شہری سلیپر کوچ اور جنرل ڈبوں میں ہی سفر کرتے ہیں۔
a3w