شہد کی مکھیوں کا حملہ، 2 ہلاک
2 افراد ہلاک اور 4 اس وقت زخمی ہوگئے جب اُن پر شہد کی مکھیوں نے چندراپور ضلع میں حملہ کیا۔محکمہ جنگلات کے عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

چندراپور: 2 افراد ہلاک اور 4 اس وقت زخمی ہوگئے جب اُن پر شہد کی مکھیوں نے چندراپور ضلع میں حملہ کیا۔محکمہ جنگلات کے عہدیدار نے یہ بات بتائی۔
واقعہ ہفتہ کی شب ناگ بھیڑ تحصیل کے ستباہنی مقام پر پیش آیا۔ 4 زخمی افراد میں ایک 6 ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔ ان کا علاج ناگپور میں ہورہا ہے۔
سینئر فارسٹ آفیسر براہم پوری ڈیویژن نے یہ بات بتائی۔6 افراد کا ایک گروپ ایک باہنی ٹمپل کے دورہ پر آیا تھا جو ضلع ہیڈکوارٹر سے 140 کیلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔
شام میں جب ان پر مکھیوں نے حملہ کردیا۔ ان میں سے 2 لاپتہ تھے جس کے بعد جنگلات کے پولیس عہدیدار نے تلاشی شروع کردی۔ ایک مردہ دستیاب ہوا۔ دوسرا اسپتال میں فوت ہوگیا۔