ایشیاء

عمران خان کے طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو لے جانے والا ایک طیارہ فضا میں حادثہ سے بال بال بچ گیا اور اس نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

گجرانوالہ: سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو لے جانے والا ایک طیارہ فضا میں حادثہ سے بال بال بچ گیا اور اس نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا۔ طیارہ میں دورانِ پرواز تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ ڈیلی پاکستان نے ایک مقامی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ عمران خان ہفتہ کے روز ایک ریالی سے خطاب کے لیے خصوصی طیارہ کے ذریعہ گجرانوالہ جارہے تھے۔

خرابی کا پتہ چلتے ہوئے طیارہ کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور طیارہ کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔ بعد ازاں عمران خان نے بذریعہ سڑک اپنا سفر جاری رکھا۔

ڈیلی پاکستان نے پی ٹی آئی لیڈر اظہر مشوانی کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان کا طیارہ موسم کی خرابی کے باعث ٹیک آف کے فوری بعد اسلام آباد لوٹ آیا۔

انہوں نے کہا کہ طیارہ میں کسی تکنیکی خرابی کی اطلاعات غلط ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک ِ انصاف کے صدرنشین نے ورکرس اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ان سے اظہارِ یگانگت کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں۔

a3w
a3w