شمالی بھارت

لولو مال میں نماز‘ 4 افراد گرفتار

چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کے دن عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ ماحول بگاڑنے پر تلے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ اسی دوران لولو مال کے مینجمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کا 80 فیصد اسٹاف ہندو ہے۔

لکھنو: اترپردیش پولیس نے منگل کے دن 4  افراد کو گرفتار کرلیا جن پر لکھنو کے لولو مال میں بغیر اجازت نماز پڑھنے کا الزام ہے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ مابقی ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے کہا کہ ایک بھی ملزم مال کا اسٹاف ممبر نہیں ہے۔

 پولیس کمشنر لکھنو ڈی کے ٹھاکر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ منگل کے دن 4  افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت محمد برہان‘ عاطف خان‘ محمد لقمان اور محمد نعمان کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ یہ سبھی لکھنو کے رہنے والے ہیں۔

 مابقی 4  افراد کی تلاش جاری ہے۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کے دن عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ ماحول بگاڑنے پر تلے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ اسی دوران لولو مال کے مینجمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کا 80 فیصد اسٹاف ہندو ہے۔

a3w
a3w