دہلی

ملک میں ایک ہی دن میں کورونا کے 20 ہزار سے زائد نئے کیس

ان نئے اعداد و شمار کے ساتھ، فعال کیسز کی شرح 0.32 فیصد، یومیہ انفیکشن کی شرح 4.8 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.48 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) وباکے 20044 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 43730071 ہو گئی ہے۔ جبکہ مزید 56 مریضوں کی موت سےمرنے والوں کی تعداد 525660 ہو گئی ہے۔

فی الحال یہ راحت کی بات ہے کہ اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18301 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سےنجات حاصل کرنے والوں کی کل تعداد 43063651 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 525660 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ان نئے اعداد و شمار کے ساتھ، فعال کیسز کی شرح 0.32 فیصد، یومیہ انفیکشن کی شرح 4.8 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.48 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 199.71 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 417895 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک کل 86.90 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔