ہندوستان ایک دوست ملک ترکی سفیر کا اظہارِ خیال
پیر کی رات اپنے ٹوئٹر پیام میں سنل نے کہا کہ لفظ دوست ترکی اور ہندی زبان میں مشترک ہے۔ ترکی زبان میں ایک محاورہ ہے ”دوست کرا گندے بلی ایلور“ یعنی ضرورت مند دوست حقیقی دوست ہے۔ شکریہ آپ کا بے انتہا شکریہ۔

نئی دہلی: شام کی سرحد سے متصلہ علاقے میں 7.9 درجہ کے تباہ کن زلزلہ جس میں 4300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے کے لیے مرکز کی جانب سے انسانی بنیاد پر مدد کے فیصلہ کے بعد ترکی سفیر برائے ہند فراک سنل نے نئی دہلی کو دوست ملک قرار دیا۔
پیر کی رات اپنے ٹوئٹر پیام میں سنل نے کہا کہ لفظ دوست ترکی اور ہندی زبان میں مشترک ہے۔ ترکی زبان میں ایک محاورہ ہے ”دوست کرا گندے بلی ایلور“ یعنی ضرورت مند دوست حقیقی دوست ہے۔ شکریہ آپ کا بے انتہا شکریہ۔
منگل کے دن ہندوستان نے نیشنل ڈساسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ایک بچاؤ پہلی ٹیم انسانیت کی بنیاد پر ترکی روانہ کی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ٹوئٹر پیام میں یہ بات بتائی۔
حکومت کے مطابق تربیت ڈاکٹروں اور نیم طبّی عملہ ضروری ادویات کی ٹیمیں تیار کی جارہی ہیں۔ آج صبح کی دستیاب اطلاعات کے مطابق ترکی میں ہلاکتوں کی تعداد 2,921 اور شام میں 1,451 تک پہنچ گئی ہے۔