آندھراپردیش

نائیڈو کی ستائش پر رجنی کانت ہدف ملامت

ریاستی وزیر سیاحت آرکے روجا نے نائیڈو کی شاہانہ ستائش کرنے پر رجنی کانت کو ہدف ملامت بنایا اور روجانے جو سابق میں اداکارہ رہ چکی ہیں، رجنی کانت کے تبصرہ کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے وزراء اور حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائدین نے ٹامل سپر اسٹار رجنی کانت کی جانب سے سابق چیف منسٹر و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو کی تعریف کرنے کے بعد انہیں (فلمی اداکار) شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
انتخابات کی حقیقی تاریخ کا اعلان ممکن نہیں، پاکستان الیکشن کمیشن کی عجیب منطق
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
اے پی میں ذات پرمبنی جامع مردم شماری کا آغاز

ریاستی وزیر سیاحت آرکے روجا نے نائیڈو کی شاہانہ ستائش کرنے پر رجنی کانت کو ہدف ملامت بنایا اور روجانے جو سابق میں اداکارہ رہ چکی ہیں، رجنی کانت کے تبصرہ کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

بانی تلگودیشم پارٹی وسابق چیف منسٹر این ٹی آر کی صدسالہ تقریبات سے جمعہ کے روز وجئے واڑہ میں خطاب کرتے ہوئے سپراسٹار رجنی کانت نے نائیڈو کی ان کے ویژن (بصیرت) کی ستائش کی تھی اور کہا کہ غیر منقسم اے پی میں جب نائیڈو چیف منسٹر تھے، تب حیدرآباد شہر نے خوب ترقی کی۔

روجا نے رجنی کانت کو یاد دلایا کہ چندرا بابو نائیڈو 2004 تک متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے چیف منسٹر تھے۔ تب سے گزشتہ 20برسوں کے دوران نائیڈو کے بغیر بھی شہر حیدرآباد کی تیز ترقی دیکھی جاسکتی ہے۔

ریاستی وزیر آبی وسائل امباٹی رام بابو نے رجنی کا نت کو ”بزدل“ قرار دیا اور کہا کہ فلمی اداکار نے پہلے سیاست میں داخلہ کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں وہ، اپنے اس اعلان سے پیچھے ہٹ گئے۔ رجنی کانت کو سیاست پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نائیڈو نے جب اپنے خسر کو اقتدار سے بیدخل کیا تھا تب رجنی کانت، چندرا بابو کے ساتھ کھڑے تھے۔ حکمراں جماعت، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائد کو ڈالی نانی نے کہا کہ اگرچیکہ رجنی کانت، ٹاملناڈو میں ہیرو ضرور ہیں مگر وہ آندھرا پردیش میں زیروہیں۔

انہوں نے پوچھا آیا ہمیں رجنی کانت سے نائیڈو کے بارے میں مداح سرائی سننے کی ضرورت ہے؟ نانی نے کہا کہ رجنی کانت نے آنجہانی قائد این ٹی آر کے خوبیوں کی توتعریف کی مگر انہوں نے پوچھا کہ جب حیدرآباد کی وائسرے ہوٹل میں این ٹی آر پر حملہ کیا گیا تھا تب وہ، آنجہانی قائد کی مدد کیلئے کیوں نہیں آئے؟۔

وہ 1995 میں این ٹی آر کے خلاف نائیڈو کی بغاوت کے بارے میں تذکرہ کررہے تھے۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے کہا کہ رجنی کانت نے نائیڈو کے ویژن کے بارے میں جو کہا ہے کہ اس پر کوئی بھی یقین نہیں کرے گا۔