’نامپلی سرائے‘ کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے اقدامات
شیخ پیٹ سرائے کی مرمت اور اس کی تزئین نو پر زور دیتے ہوئے ایک صارف نے ٹوئٹ کیا تھا اس ٹوئٹ پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اروند کمار نے کہاکہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے نامپلی سرائے کی سابق شان وشوکت کوبحال کیا جائے گا۔
حیدرآباد: جی ایچ ایم سی کی جانب سے نامپلی کے تاریخی سرائے کی عظمت رفتہ کی بحالی کے اقدامات کئے جائیں گے۔اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم ونسق وشہری ترقیات اروندکمار نے آج یہ بات بتائی۔
شیخ پیٹ سرائے کی مرمت اور اس کی تزئین نو پر زور دیتے ہوئے ایک صارف نے ٹوئٹ کیا تھا اس ٹوئٹ پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اروند کمار نے کہاکہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے نامپلی سرائے کی سابق شان وشوکت کوبحال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ شیخ پیٹ سرائے کی بھی عظمت رفتہ بحال کرنے کے اقدامات پربھی غور کیاجائے گا۔
اروند کمار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ گذشتہ چند برسوں کے دوران شہرمیں مختلف تاریخی ڈھانچوں کی ان کی سابقہ حالت بحال کیاگیا ہے۔
اس سلسلہ میں اروند کمار نے خصوصی قدم اٹھائے ہیں۔ ان کی مساعی کی وجہ سے معظم جاہی مارکٹ کی عظمت رفتہ بحال ہوچکی ہیں۔
اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار نے رواں سال مارچ میں 121 سالہ قدیم سردار محل اور نامپلی سرائے کا دورہ کیا تھا اور ان دونوں تاریخی ڈھانچوں کی عظمت رفتہ بحال کرنے کا اعلان کیاتھا۔