ایشیاء

نواز شریف لاہور میں ریالی سے خطاب کریں گے

سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے واپسی کے بعد مینار ِ پاکستان لاہور میں ریالی سے خطاب کے ایک دن بعد عدالت میں حاضر ہوں گے۔

اسلام آباد: سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے واپسی کے بعد مینار ِ پاکستان لاہور میں ریالی سے خطاب کے ایک دن بعد عدالت میں حاضر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
عمران خان کے خلاف غداری کیلئے اُکسانے کا کیس درج
نواز شریف کی عام رکن مقننہ کی حیثیت سے حلف برداری
لندن اور انڈونیشیا میں ہزاروں افراد کا جنگ روکنے کیلئے مارچ
پاکستان سیریز سے قبل بنگلہ دیش کو دھکا
مریم نواز، پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف منسٹر ہوں گی

73 سالہ پاکستان مسلم لیگ نواز سربراہ مینار ِ پاکستان میں ریالی کے بعد اپنی پارٹی کی انتخابی مہم شروع کریں گے۔

پاکستان آبزرور نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صوبائی صدر پنجاب رانا ثناء اللہ کے حوالہ سے کہا کہ ریالی میں شرکت اور پارٹی کے قطعی منشور کے اعلان کے بعد نواز شریف دوسرے دن عدالت میں حاضری دیں گے۔

ایک دن قبل پاکستان کے قومی احتساب بیورو نے کہا تھا کہ وہ نواز کے خلاف کرپشن کے کم ازکم 4 کیسس پھر سے کھول رہا ہے۔ نواز شریف نومبر 2019 میں طبی بنیادوں پر لندن گئے تھے۔

لاہور ہائی کورٹ نے انہیں علاج کے لئے 4 ہفتوں کی ضمانت دی تھی۔ وہ العزیزیہ ملز کرپشن کیس میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 7 سال کی سزا کاٹ رہے تھے۔