پارلیمنٹ کے احاطے میں ٹی آر ایس کا احتجاج
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا کے آرسریش ریڈی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں اس طرح کی صورتحال پہلی مرتبہ دیکھی گئی۔گذشتہ چار دنوں سے مکمل اپوزیشن ایک ہی مطالبہ کررہی ہے۔
حیدرآباد: ٹی آرایس کے ایم پیز نے آج پارلیمنٹ کے احاطہ میں واقع گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے راجیہ سبھا سے معطلی برخواست کرنے کامطالبہ کیا۔اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے ساتھ مل کر تلنگانہ کی حکمران جماعت کے ایم پیز نے یہ احتجاج کیا۔
ٹی آرایس کے ایم پیز نے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے احتجاجی پروگرام میں حصہ لیا۔جی ایس ٹی میں اضافہ، مہنگائی اور مہنگائی پر بحث کی اجازت دینے کے لیے احتجاج کیاگیااور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا کے آرسریش ریڈی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں اس طرح کی صورتحال پہلی مرتبہ دیکھی گئی۔گذشتہ چار دنوں سے مکمل اپوزیشن ایک ہی مطالبہ کررہی ہے۔
ضروری اشیا کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ سے ملک میں غریبوں کے لئے کافی مشکل صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔اس مسئلہ پر اپوزیشن جماعتیں بحث کا مطالبہ کررہی ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ کل جماعتی اجلاس منعقد کیاجائے یا صدرنشین کے ساتھ اجلاس منعقد کیاجائے اور اس موضوع پر کب بحث کی جائے گی، تمام ارکان کے اتفاق رائے کے ساتھ ایک تاریخ مقرر کی جائے تاہم ایسا بھی نہیں کیاگیا۔