کانگریس‘ راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی

کانگریس‘ سپریم کورٹ میں ریویو پٹیشن (درخواست ِ نظرثانی) داخل کرے گی اور راجیو گاندھی قتل کیس کے 6 خاطیوں کی رہائی کو چیلنج کرے گی۔

نئی دہلی: کانگریس‘ سپریم کورٹ میں ریویو پٹیشن (درخواست ِ نظرثانی) داخل کرے گی اور راجیو گاندھی قتل کیس کے 6 خاطیوں کی رہائی کو چیلنج کرے گی۔

پارٹی ذرائع نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ درخواست اسی ہفتہ داخل ہوگی۔کانگریس کی تنقید کا سامنا کررہی حکومت نے گزشتہ ہفتہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا کہ خاطیوں کی قبل ازوقت رہائی کے احکام پر نظرثانی ہو۔

سپریم کورٹ نے 11 نومبر کو 6 خاطیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ اس نے حکومت ِ ٹاملناڈو کی سفارش کا حوالہ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button