دہلی
کجریوال کے بنگلہ کی تزئین نو پرتنازعہ
دہلی کی وزیرپی ڈبلیوڈی، آتشی نے اتوار کے دن لیفٹننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو لکھاکہ چیف منسٹراروندکجریوال کے سرکاری بنگلہ کی تزئین نو کے ریکارڈ کی ضبطی چاہنا غیردستوری اور غیرجمہوری ہے۔
نئی دہلی: دہلی کی وزیرپی ڈبلیوڈی، آتشی نے اتوار کے دن لیفٹننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو لکھاکہ چیف منسٹراروندکجریوال کے سرکاری بنگلہ کی تزئین نو کے ریکارڈ کی ضبطی چاہنا غیردستوری اور غیرجمہوری ہے۔
انہوں نے ایل جی سے گذارش کی کہ وہ اپنی مراسلت واپس لے لیں اور دہلی اور اس کے عوام کیلئے دستوری حکمرانی کی اسکیم بحال کردیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ منتخبہ حکومت کو آپ کے اقدامات کے خلاف پھرعدالت جانے پر مجبور نہیں کریں گے۔
کجریوال کے بنگلہ کی آرائش پر کروڑہا روپیوں کے خرچ کے تنازعہ کے بیچ سکسینہ نے عہدیداروں سے کہاتھا کہ وہ اخراجات کا ریکارڈ ضبط کرلیں اور انہوں نے اندرون 15یوم معاملہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔
بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ آرائش پر 45کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔