شمالی بھارت
کمل ناتھ کے ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ
ہیلی کاپٹر کو بھوپال سے تقریباً 35 کیلو میٹر دور سیہور کے ایک کالج گراؤنڈ میں لینڈنگ پر مجبور ہونا پڑا کیونکہ موسم خراب تھا۔ تینوں قائدین بعدازاں سڑک کے راستہ بھوپال پہنچے۔
بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر کمل ناتھ اور کانگریس کے دیگر 2 قائدین جس ہیلی کاپٹر میں سفر کررہے تھے اس نے خراب موسم کی وجہ سے منگل کی دوپہر سیہور سٹی کے ایک کالج گراؤنڈ میں لینڈنگ کی۔ صبح سے بارش ہورہی تھی۔
صدر پردیش کانگریس کمل ناتھ‘ پارٹی کے مدھیہ پردیش انچارج جے پی اگروال اور رکن اسمبلی جئے وردھن سنگھ ایک ریالی میں شرکت کے بعد آگرہ مالوہ سے واپس ہورہے تھے۔
ہیلی کاپٹر کو بھوپال سے تقریباً 35 کیلو میٹر دور سیہور کے ایک کالج گراؤنڈ میں لینڈنگ پر مجبور ہونا پڑا کیونکہ موسم خراب تھا۔ تینوں قائدین بعدازاں سڑک کے راستہ بھوپال پہنچے۔