گو ایر کی 2پروازوں میں فنی خرابی
پروازوں کا رخ دہلی اور سری نگر کی طرف موڑدیا گیا کیونکہ انجن میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ ممبئی تا لیہہ گو ایر کی پرواز G8-386 کا رخ دہلی کی طرف موڑدیا گیا اور سری نگر تا دہلی پرواز G8-6202 کو سری نگر واپس بھیج دیا گیا۔
نئی دہلی: ہندوستانی سیول طیاروں میں فنی خرابی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ منگل کے دن 2 علیحدہ کیسس میں گو ایر (گو فرسٹ) کی 2 پروازوں کا رخ دہلی اور سری نگر کی طرف موڑدیا گیا کیونکہ انجن میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ ممبئی تا لیہہ گو ایر کی پرواز G8-386 کا رخ دہلی کی طرف موڑدیا گیا اور سری نگر تا دہلی پرواز G8-6202 کو سری نگر واپس بھیج دیا گیا۔
دونوں طیاروں کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ گزشتہ چند دن میں ہندوستان کی مختلف ایرلائنس کی پروازوں کا رخ فنی خرابی کی وجہ سے موڑا گیا۔ حال میں بجٹ ایرلائن انڈیگو کی شارجہ۔ حیدرآباد پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑا گیا تھا۔
ہفتہ کی رات ایرانڈیا ایکسپریس کی کالی کٹ۔ دُبئی فلائٹ کو کیبن کے اندر کسی چیز کے جلنے کی بو آنے پر مسقط میں اتاردیا گیا تھا۔ اس سے ایک دن قبل ایرانڈیا ایکسپریس کی بحرین۔ کوچی پرواز کے کاک پٹ میں زندہ پرندہ پایا گیا تھا۔