شمالی بھارت
ہریانہ میں مدرسہ کے طالب ِ علم کی موت کا معمہ حل
پولیس نے آج کہا کہ اس نے ایک 11 سالہ لڑکے کی موت کا معمہ حل کرلیا ہے، جو ہریانہ کے نوح میں مردہ میں پایا گیاتھا اور ایک 13 سالہ طالب ِ علم کو گرفتار کرلیا ہے۔
نوح (ہریانہ) : پولیس نے آج کہا کہ اس نے ایک 11 سالہ لڑکے کی موت کا معمہ حل کرلیا ہے، جو ہریانہ کے نوح میں مردہ میں پایا گیاتھا اور ایک 13 سالہ طالب ِ علم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ملزم طالب ِ علم مدرسہ میں پڑھنا نہیں چاہتاتھا اور مدرسہ کو بدنام کرنے کی نیت سے اس نے منصوبہ بنایا اور سمیر کا گلہ گھونٹ دیا۔
ملزم کو جوئینائل جسٹس بورڈ کے روبرو پیش کیا گیا، جس نے اسے فرید آباد میں واقع اصلاحی مرکز کو بھیج دیا۔