یوپی میں دریاؤں کے قریب نان ویج غذا پر امتناع کا مطالبہ
اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد (اے بی اے پی) کے سادھو‘ عنقریب چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کریں گے اور سنگم و دیگر مقدس دریاوں کے اطراف واکناف پانچ کیلومیٹر کے دائرہ میں نان ویج غذا کی فروخت اور استعمال پر مکمل امتناع کا مطالبہ کریں گے۔
پریاگ راج: اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد (اے بی اے پی) کے سادھو‘ عنقریب چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کریں گے اور سنگم و دیگر مقدس دریاوں کے اطراف واکناف پانچ کیلومیٹر کے دائرہ میں نان ویج غذا کی فروخت اور استعمال پر مکمل امتناع کا مطالبہ کریں گے۔
وہ ریاست کے دیگر تمام مقدس دریاؤں کے اطراف واکناف بھی ایسی ہی پابندی کا مطالبہ کریں گے۔ سادھو ایک حالیہ واقعہ پر ناراض ہیں جس میں لڑکوں کے ایک گروپ کو دریائے گنگا میں ایک کشتی میں چکن کھاتے ہوئے اور حقہ نوشی کرتے ہوئے کیمرہ میں قید کیاگیاتھا۔
اے بی اے پی نے پریاگ راج میں ایک میٹنگ منعقد کرنے اور اس ضمن میں ایک قانون کیلئے تجویز تیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ مقدس دریاؤں کے قریب ”شراب اور نان ویج غذا کی فروخت اور استعمال کی وجہ سے یہ جوہو۔چوپاٹی جیسے تفریحی مقامات بن گئے ہیں“۔
اے بی اے پی کے صدر اور شری پنچایتی اکھاڑہ نرنجن کے سکریٹری مہنت رویندرپوری نے کہا کہ ہم ”پنڈدان“ کرنے والے ہیں۔