امریکہ و کینیڈا

امریکہ کا 246واں جشن آزادی

آزادی ایک نعمت ہے، غلامی ایک لعنت ہے۔ دنیا کی ابتداء سے لے کر آج تک انسان کی آزادی شخصی ہو یا اجتماعی ہو،انسان ہمیشہ سے آزادی کو فوقیت دیتا آیا ہے۔

حیدرآباد: آزادی ایک نعمت ہے، غلامی ایک لعنت ہے۔ دنیا کی ابتداء سے لے کر آج تک انسان کی آزادی شخصی ہو یا اجتماعی ہو،انسان ہمیشہ سے آزادی کو فوقیت دیتا آیا ہے۔

کوئی بھی ملک چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا طاقتور ہو یا کمزور، ہر ملک یہی چاہتا ہے کہ وہ دنیا کے نقشے پر بحیثیت آزاد ملک دنیا کے نقشے پر ہمیشہ باقی رہے۔

وہ کسی بھی ملک کا تسلط برداشت کرنے کے لے تیار نہیں ہوتا۔آئیے آج ہم آپ کو ایک ایسے ملک کی آزادی کے بارے میں بتاتے ہیں جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اوردنیا کا سب سے طاقتور ملک بھی ہے جس کو 1776میں تاج برطانیہ سے آزادی حاصل ہوئی ہے، وہ ہے ریاست ہائے متحدہ امریکہ جو 04جولائی1776 دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ملک کی حیثیت سے اُبھر آیا۔

آزادی حاصل کرنے کے بعد وہاں دنیا کی پہلی جمہوریت قائم ہوئی جو آج بھی دنیا کی قدیم جمہوریت کہلاتی ہے۔ امریکہ کی جدوجہد آزادی کی ایک طویل داستان ہے جو اس مختصر مضمون میں شامل کرنا ممکن نہیں ہے۔ امریکہ کی آزادی کے بعد وہاں کی تمام ریاستوں کا تاج برطانیہ کا سے تعلق مکمل ختم ہو گیا تھا۔

امریکہ میں آزادی کے دن لوگ اتش بازی، پریڈ، باربیکیو، کارنیولز، میلے، پکنک، محفل موسیقی، بیں بال کے کھیل، رشتہ داروں سے ملاقاتیں، سرکاری اور نجی تقاریب کا اہتمام بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے۔یہ جشن آزادی منانے کا سلسلہ 246 سال سے جاری ہے۔ ہم تمام ہندوستانی تمام امریکی عوام کو تہہ ِ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔