نامپلی کی ایک 5 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی، فی کس 5لاکھ ایگس گریشیاء کااعلان۔تفصیلی خبر (ویڈیو)
پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ 9 افراد فوت ہوگئے جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔ یہ واقعہ آج نامپلی علاقہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ 9 افراد فوت ہوگئے جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔ یہ واقعہ آج نامپلی علاقہ میں پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ اپارٹمنٹ کامپلکس کے گراونڈ فلور میں آگ بھڑک اٹھی جہاں پر بعض ڈرمس رکھے ہوئے تھے جن میں کیمیکل رکھاگیاتھا۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مہیب آتشزدگی کی وجہ بتایا جاتاہے کہ دم گھٹنے کی وجہ اموات واقع ہوئی ہیں۔
بتایا جاتاہے کہ کیمیکل کی وجہ آگ پہلی اور دوسری منزل تک پہنچ گئی۔ صبح تقریباً 9:35 منٹ پر پولیس کو کال وصول ہوا۔ اس دوران بتایا گیاہے کہ گورنر تلنگانہ ٹی سندرا راجن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آتشزدگی میں اموات پر دکھ کااظہار کیاہے۔
تاحال بلڈنگ سے 21 افراد کو بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ جن میں سے بتایا جاتاہے کہ 10 افراد بے ہوش ہیں کیونکہ دھنویں کی وجہ ان کی حالت بگڑ گئی۔ ان افراد کو ایک دواخانہ میں منتقل کردیاگیا ہے۔
سرکاری عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ ٹی وی میں بتایاگیا ہے کہ آتش فرو عملہ کے افراد اور بچوں بلڈنگ میں موجود افراد اور بچوں کا کھڑکیوں سے تخلیہ کروارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون ایم وینکٹیشورلو نے بتایا ہے کہ جیسے ہی اطلاع ملی فائر ٹنڈرس فوراً آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی جارہی تھی۔ گورنر تلنگانہ نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں کیونکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے اس واقعہ کی تحقیقات کا بھی حکم دیاہے۔ یہ بات راج بھون کی جانب سے جاری کردہ پریس اعلاامیہ میں بتائی گئی ہے۔ گورنر نے آتشزدگی کی محرکات کے تعلق سے جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
چیف منسٹر نے مہلوکین کے خاندان کے لیے فی کس 5لاکھ روپئے کے ایکس گریشیا کااعلان کیاہے۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راماراؤ نے مقام کا دورہ کیا۔