سوشیل میڈیامہاراشٹرا

26/11حملوں میں محفوظ رہنا میرے لئے ایک نئی زندگی: گوتم اڈانی

مشہور صنعتکار گوتم اڈانی نے 26/11 حملہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ تقریبا10گھنٹوں تک تاج ہوٹل کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔اس لرزہ خیز واقعہ کی یادیں اب بھی میرے ذہن میں یاد تازہ ہیں اور میں نئی زندگی پایا ہوں۔

ممبئی: مشہور صنعتکار گوتم اڈانی نے 26/11 حملہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ تقریبا10گھنٹوں تک تاج ہوٹل کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔اس لرزہ خیز واقعہ کی یادیں اب بھی میرے ذہن میں یاد تازہ ہیں اور میں نئی زندگی پایا ہوں۔

متعلقہ خبریں
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات ضروری: نتیش کمار

نومبر2008میں دہشت گردوں نے ممبئی کو سلسلہ وار حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔جس میں لشکر طیبہ کے کم از کم دس ارکان نے حصہ لیا جن کا تعلق پاکستان سے تھا۔شہر میں 4 گھنٹوں تک مذکورہ تنظیم کے کارکن فائرنگ اور حملے کرتے رہے۔سرکردہ صنعت کار نے بتایا ہے کہ جس وقت دہشت گردوں کی جانب سے ہوٹل تاج کو نشانہ بنایا گیا وہ دوستوں کے ساتھ اجلاس منعقد کر رہے تھے۔

انہوں نے اپنے ان تاثرات کا اظہار انڈیا ٹی وی ایڈیٹر انچیف اور صدر نشین رجت شرما کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ مشکل حالات اور اس وقت کی تشویش ناک صورتحال کی یاد تازہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہوٹل تاج میں کاروباری افراد کے ساتھ وہ اجلاس منعقد کر رہے تھے۔

جن کا تعلق دبئی سے ہے۔اس وقت انہوں نے حملوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی۔ہندوستان کے دولت مند ترین شخص نے بتایا کہ دہشت گردوں کو اس حالت میں دیکھا جبکہ وہ ممبئی کی ہوٹل تاج پر حملہ کر رہے تھے۔ صنعت کار گوتم اڈانی نے کہاکہ میں نے دوستوں کے ساتھ جوکہ یہاں (ممبئی)آئے تھے اجلاس مکمل کرلیا۔بلز کی ادائیگی کے بعد میں ہوٹل سے نکل رہا تھا کہ میرے بعض دوستوں نے جوکہ دبئی سے آئے تھے کہا کہ میٹنگ کا ایک دور منعقد کیا جائے۔

اس لئے میں نے رسٹورنٹ میں قیام کیا۔جس کے بعد ہم نے ڈنر بھی مکمل کرلیا اور جب کافی پیتے ہوئے اجلاس شروع کیا گیا تو غیر متوقع طورپر مجھے یہ علم ہوا کہ دہشت گرد ہوٹل پر حملہ کئے ہیں۔چند منٹس کے بعد ہوٹل کے اسٹاف مجھ کو کچن لے گئے۔اس مقصد کیلئے پچھلے دروازے کا استعمال کیا گیا۔بعد میں گوتم اڈانی نے کس طرح کمانڈوز نے انہیں بچایا اس کی یاد تازہ کرتے ہوئے ”آپ کی عدالت“ کو یہ بات بتائی۔

یہ نیا ایپی سوڈہے جس کا مشاہدہ کئی افراد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 26نومبر 2008کو سمندری راستہ سے دس پاکستانی دہشت گرد پہنچے اور اندھا دھند فائرنگ کرکے 166افراد کو ہلاک کردیا جن میں سیکیورٹی کے16ملازمین شامل ہیں۔حملوں میں کئی دوسرے زخمی ہوگئے اور کروڑہا روپئے کی مالیت کو نقصان پہنچا۔

یہ حملہ جوکہ 29نومبر چھترپتی شیواجی ٹرمینلس پر ختم ہوئے۔ اوبرائے ٹریڈنٹ،تاج محل پیالیس اینڈ ٹاور، لیوپولڈ کیفے، کاماہاسپٹل اور نریمان ہاؤس جیوش کمیونٹی سنٹر کے علاوہ دوسرے مقامات کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ارب پتی گوتم اڈانی نے رجت شرما کو انٹرویودیتے ہوئے پرانی یادوں کو تازہ کیا۔آپ کی عدالت یوٹیوب پر ٹی وی نیوز چینل میں یہ دنیا بھر میں دیکھی جانے والا نمبر1شو ہے۔