حیدرآباد

تعلیم اور صحت کے شعبہ میں سرگرم اداروں کو قوم کی تعمیر میں تعاون کے جذبہ سے آگے بڑھنا چاہیے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبہ میں سرگرم اداروں کو مجموعی طور پر قوم کی تعمیر میں تعاون کے جذبہ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

حیدرآباد: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبہ میں سرگرم اداروں کو مجموعی طور پر قوم کی تعمیر میں تعاون کے جذبہ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
وقف ترمیمی قانون، بی آر ایس کی ایوانِ بالا میں شدید مخالفت، حکومت کی سازش ناقابلِ قبول:محمود علی
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
کیا یہ انسان ہی ہے؟ پانچ کتے کے بچوں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا (دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل)

گزشتہ شب حیدرآباد میں ایم این آر ایجوکیشنل ٹرسٹ کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بہترتعلیم ترقی کے دروازے کھولتی ہے اور اچھی صحت انسان کو زندگی میں متحرک رکھتی ہے۔

انہوں نے اداروں کو دیہی علاقوں میں عوام کی تعلیم اور طبی سہولیات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ مرمو نے کہا کہ ملک کی مجموعی ترقی کے لیے تعلیم اور صحت کی خدمات کو سب کے لیے قابل رسائی بنانا ضروری ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ ملک دنیا کی علمی معیشت میں ایک اہم مقام رکھتا ہے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ تلنگانہ کی صنعت بالخصوص حیدرآباد میں اور ریاست کے باصلاحیت آئی ٹی پیشہ ور افراد نے دنیا بھر میں ملک کی ساکھ کیلئے کافی تعاون کیا ہے۔

انہوں نے ایم این آر ٹرسٹ جیسے تعلیمی اداروں سے بھی کہا کہ وہ محروم طبقات اور خواتین کی تعلیمی ترقی اور صحت وبہبود کے لیے مسلسل مساعی کریں۔