آندھراپردیش

آندھراپردیش میں انتخابات کی تیاریوں میں تیزی

آندھراپردیش میں انتخابات کی تیاریوں میں تیزی پیداکردی گئی ہے۔اس تلگوریاست میں لوک سبھا کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں انتخابات کی تیاریوں میں تیزی پیداکردی گئی ہے۔اس تلگوریاست میں لوک سبھا کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری
وقف ترمیمی قانون، بی آر ایس کی ایوانِ بالا میں شدید مخالفت، حکومت کی سازش ناقابلِ قبول:محمود علی
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
کیا یہ انسان ہی ہے؟ پانچ کتے کے بچوں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا (دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل)

مرکزی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے اس ریاست کا پہلے ہی دورہ مکمل کرلیا ہے۔یہ عہدیدارقومی دارالحکومت نئی دہلی سے ریاست میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انتخابی عہدیداروں نے ریاستی عہدیداروں کو انتخابات کے سلسلہ میں مناسب انتظامات کی ہدایت دی ہے۔سمجھاجاتا ہے کہ عام انتخابات اپریل میں ہونے والے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کا شیڈول فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ اے پی میں سیاست پہلے ہی گرم ہو چکی ہے۔

حکمران وائی ایس آرکانگریس اور اپوزیشن تلگودیشم دونوں جماعتیں انتخابات کے بگل کے بجنے کا انتظار کررہی ہیں۔