نواب شاہ عالم خان یادگار مشاعرہ
دکن کی ادبی اور اعلیٰ تہذیبی شخصیت نواب شاہ عالم خان مرحوم کی یاد میں انوارالعلوم کالج نے پچھلے 7 سال سے ملک میں اپنی نوعیت کا منفرد اور نمائندہ کل ہند مشاعرہ منعقد کرنے میں مسلسل تاریخ رقم کی ہے۔

حیدرآباد: دکن کی ادبی اور اعلیٰ تہذیبی شخصیت نواب شاہ عالم خان مرحوم کی یاد میں انوارالعلوم کالج نے پچھلے 7 سال سے ملک میں اپنی نوعیت کا منفرد اور نمائندہ کل ہند مشاعرہ منعقد کرنے میں مسلسل تاریخ رقم کی ہے۔
2مارچ ہفتہ کو شام 7:30 بجے مشاعروں کی اعلیٰ روایات کے ساتھ منعقد ہونے والے اس مشاعرہ کے سلسلہ میں ایک استقبالیہ کمیٹی نواب مجاہد عالم خان‘ ڈاکٹر مصطفیٰ کمال‘ میمن حاجی سجاد‘ احمد بیگ اور غلام احمد نورانی پر مشتمل تشکیل دی گئی ہے۔
ملک کے صف اول کے شعراء کرام وسیم بریلوی (رکن اسمبلی اترپردیش) اقبال اشہر‘ نواز دیوبندی‘ ماجد دیوبندی‘ ابرار کاشف‘ معین شاداب‘ فیضان قاضی سجاد جھنجھٹ‘ خالد قیصر (آئی پی ایس)‘ انجم رہبر راحت‘ لتا حیا‘
شبینہ ادیب‘ انا دہلوی اور خوشبو شرما نے شرکت کی توثیق کردی ہے۔ رکن پارلیمنٹ عمران پرتاب گڑھی کے جواب کا انتظار ہے۔